Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مستقبل کی دنیا ہے۔ یہاں ہمیں اول سے آخر تک سارا کام خود کرنا ہے۔

آغاز میں

جدید صنعتی دنیا کا ایک اصطلاحی نام ہے جس کو ٹرن-کی-پراجیکٹ (Turn-key-project) کہا جاتا ہے۔ اس سے مراد ایک ایسا مکمل طور پر بنا بنایا گھر یا کارخانہ ہے جس میں آدمی کا کام صرف چابی گھمانا ہوتا ہے۔ مسلمان موجودہ زمانے میں جس طرح کام کر رہے ہیں اس کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے گویا وہ دنیا کو اپنے لیے اسی قسم کی ایک جگہ سمجھتے ہیں۔ ان کا خیال شاید یہ ہے کہ ان کے خدا نے ایک تیار شدہ دنیا ان کے حوالے کر دی ہے اور اب ان کا کام صرف یہ ہے کہ چابی گھمائیں اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق چلا دیں۔

مگر یہ سراسر نادانی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا عمل اور مقابلہ کی دنیا ہے۔ یہاں ہمیں اول سے آخر تک سارا کام خود کرنا ہے۔ ہمیں دوسروں کا مقابلہ کرتے ہوئے زندگی کا ثبوت دینا ہے۔ اس کے بعد ہی یہ ممکن ہے کہ اس دنیا میں ہمیں اپنی مطلوبہ جگہ مل سکے۔

موجودہ زمانے کے مسلمانوں کو سب سے پہلے جو چیز جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ حقیقت ہے کہ وہ تاریخ کے آغاز میں ہیں، نہ کہ تاریخ کے اختتام میں۔ ہر آدمی جانتا ہے کہ اگر وہ جنوری میں ہو تو دسمبر تک پہنچنے کے لیے اسے 12 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے وہ لقمہ نہیں کھا سکتا جو اسے دسمبر میں ملنا ہے۔

یہ اس دنیا کی ایک انتہائی معلوم حقیقت ہے، مگر اس معلوم حقیقت کو مسلمان اب بالکل بھول گئے ہیں۔ وہ پہلے مہینے میں ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چھلانگ لگا کر آخری مہینے میں پہنچ جائیں۔ وہ بنیاد کی تعمیر نہیں کرے اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے خیالی مکان کی بالائی چھت پر کھڑے نظر آئیں ۔

یاد رکھیے کہ ہمارا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہم ایک با مقصد قوم تیار کریں۔ ہمیں قوم کے افراد کو وہ تعلیم دینا ہے جس سے وہ ماضی اور حال کو پہچانیں۔ ان کے اندر وہ شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہونا جانیں۔ ان کے اندر وہ حوصلہ ابھارنا ہے کہ وہ ذاتی مفاد اور وقتی جذبات سے اوپر اٹھ کر قربانی دے سکیں۔ یہ سارے کام جب قابل لحاظ حد تک ہو چکے ہوں گے، اس کے بعد ہی کوئی ایسا اقدام کیا جا سکتا ہے جو فی الواقع ہمارے لیے نئی تاریخ پیدا کرنے والا ہو۔ اس سے پہلے اقدام کرنا صرف موت کی خندق میں چھلانگ لگانا ہے نہ کہ زندگی کے چمن میں داخل ہونا۔

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

بامقصد انسان کی توجہ منزل پر رہتی ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
نا موافق حالات

نا موافق حالات

کٹھن حالات نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

محفوظ رہنا مزید عمل کا اشارہ ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

اپنے کردار کی تعمیر خود کیجیے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی تاج و تخت میں فقیری اور اللہ کی سچی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.