Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ اپنے شعور کو معرفت میں ڈھالے۔

تعمیرِ خویش

اللہ تعالٰی نے لکڑی پیدا کی مگر اس نے کشتی نہیں بنائی۔ اس نے لوہا زمین میں رکھ دیا مگر اس نے لوہے کو مشینوں کی شکل میں نہیں ڈھالا۔ اس نے الومینیم اور پلاسٹک پیدا کیا مگر ان کو جہاز کی صورت میں تشکیل دینے کا کام چھوڑ دیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرا کام اللہ تعالٰی انسان سے لینا چاہتا ہے۔ اللہ نے ایک طرف ہر قسم کے خام مواد پیدا کیے۔ اور دوسری طرف انسان کو عقل کی صلاحیت عطا فرمائی۔ اب اللہ تعالٰی کی مرضی یہ ہے کہ انسان زمین سے خام مواد لے کر اس کو مشینوں کی صورت دے۔ وہ بغیر گھڑے ہوئے مادہ کو گھڑے ہوئے مادہ میں تبدیل کرے۔

یہ فطرت کی قوتوں کو تمدن میں ڈھالنے کی مثال ہے۔ ٹھیک یہی معاملہ انسان سے بھی مطلوب ہے۔ اللہ تعالٰی نے انسان کو ایک بہترین شخصیت عطا فرمائی۔ فطرت کی سطح پر اس کو اعلٰی ترین وجود عطا فرما۔ تاہم یہ انسانی شخصیت ابتدائی صورت میں ایک قسم کا خام مواد ہے۔ اب یہ کام خود انسان کو کرنا ہے کہ وہ خدا کے دیے ہوئے ابتدائی وجود کی تشکیل نو کرے۔ وہ فطرت کے سادہ ورق پر اپنا کلام تحریر کرے۔ یہی انسان کا امتحان ہے۔ اسی معاملے میں کامیابی یا ناکامی پر اس کے مستقبل کا انحصار ہے۔ انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ اپنے شعور کو معرفت میں ڈھالے۔ اپنے احساسات کو ذکرِ الٰہی میں تبدیل کرے۔ وہ اپنے عمل کو ربانی کردار کی صورت میں ظاہر کرے۔ وہ اپنی شخصیت کو آخری حد تک خدا کا بندہ بنا دے۔

ایک انسان وہ ہے جو پیٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ دوسرا انسان وہ ہے جس کو ہر شخص اپنے آپ بناتا ہے۔ آدمی اپنی ماں کے پیٹ سے گویائی کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ اب کوئی انسان اپنی گویائی کو حق کے اعتراف کی طرف لے جاتا ہے اور کوئی حق کے انکار کی طرف۔ آدمی اپنی ماں کے پیٹ سے اعلٰی صلاحیتیں لے کر موجودہ دنیا میں آتا ہے۔ اب کوئی شخص ان صلاحیتوں کو فوری فائدے کے حصول میں لگاتا ہے اور کوئی اس کو اعلٰی مقصد کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ ہر آدمی فطرت کی ایک زمین ہے۔ کوئی اپنی زمین پر پھولوں کا باغ بنا دیتا ہے اور کوئی اپنی زمین کو کانٹے اگانے کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ کوئی اپنے آپ کو جنت کا باشندہ بناتا ہے اور کوئی جہنم کا باشندہ۔

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مسلسل محنت کی جگہ ہے۔

پڑھیے
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

بامقصد انسان کی توجہ منزل پر رہتی ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
نا موافق حالات

نا موافق حالات

کٹھن حالات نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

محفوظ رہنا مزید عمل کا اشارہ ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی تاج و تخت میں فقیری اور اللہ کی سچی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.