Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی رعب و دبدبے اور تاج و تخت میں اللہ تعالیٰ کی سچی معرفت اور روحانی سکون حاصل نہیں ہو سکتا۔

گم شدہ اونٹ

حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ سلطنت کے بادشاہ تھے۔ ایک رات کا ذکر ہے کہ آپ اپنے محل میں سو رہے تھے، آدھی رات کے وقت چھت پر کھڑ کھڑاہٹ اور شور و غل کی آواز آئی۔ آپ کی آنکھ کھل گئی، غور سے کان لگا کر سنا تو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے چھت پر بھاری بھاری قدموں سے کوئی چل رہا ہے۔

حضرت ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ نے دل میں سوچا کہ یہ کس کی جرات ہے جو آدھی رات کے وقت محل کی چھت پر چل رہا ہے؟ یقیناً یہ کوئی غیر معمولی اور ہمت والا انسان ہے۔ آپ نے محل کی کھڑکی کھولی، اپنی گردن باہر نکالی اور چھت کی طرف منہ کر کے اونچی آواز میں پکارا: "کون ہے وہاں؟"

چھت سے لوگوں نے سر نیچے کر کے جواب دیا: "ہم رات کے اس وقت اپنی کسی چیز کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔" حضرت ابراہیم ادہم رحمہ اللہ نے حیران ہو کر پوچھا: "تم کیا تلاش کر رہے ہو؟" وہ کہنے لگے: "ہم اپنے گم شدہ اونٹ کو تلاش کر رہے ہیں۔"

حضرت ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: "کیا کبھی کسی نے گم شدہ اونٹ کو محل کی چھت پر بھی تلاش کیا ہے؟" یہ سن کر وہ برجمستہ (فوراً) بولے: "کیا کسی نے بادشاہی کے شاہانہ ماحول میں، تاج و تخت کی موجودگی میں فقیری (اللہ کی قربت و معرفت) کو تلاش کیا ہے؟"

یہ سننا تھا کہ حضرت ابراہیم ادہم رحمۃ اللہ علیہ پر عجیب سکتہ اور بے خودی کی کیفیت طاری ہو گئی۔ اس بات نے آپ کے دل پر ایسا گہرا اثر کیا کہ اسی وقت سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پہاڑوں کی طرف نکل گئے، اور دنیا سے الگ تھلگ ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گئے۔

نتیجہ / سبق

دنیاوی رعب و دبدبے، تاج و تخت اور آرام و آسائش میں اللہ تعالیٰ کی سچی معرفت اور روحانی سکون حاصل نہیں ہو سکتا۔ حقیقی کامیابی اور اللہ کی قربت کے لیے انسان کو دنیا کی فانی لذتوں کی محبت سے دل کو پاک کرنا پڑتا ہے۔

(حکایاتِ رومی)

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مسلسل محنت کی جگہ ہے۔

پڑھیے
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

بامقصد انسان کی توجہ منزل پر رہتی ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
نا موافق حالات

نا موافق حالات

کٹھن حالات نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

محفوظ رہنا مزید عمل کا اشارہ ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

اپنے کردار کی تعمیر خود کیجیے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.