Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
نا موافق حالات

نا موافق حالات

شدید حالات نے اس کی شخصیت کو آخری حد تک جھنجھوڑ دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک نیا انسان ابھر آیا۔

نا موافق حالات

رس وارٹل اسکاٹ (۱۷۷۱-۱۸۳۲) کا شمار انگریزی ادب کے نامور افراد میں ہوتا ہے۔ مگر اس کو یہ مقام معمولی حیثیت کی قید سے نکل کر ملا۔ اس کی معمولی حیثیت اس کے لیے وہ زینہ بن گئی جس پر چڑھ کر وہ اعلیٰ درجہ کو پہنچے۔

وارٹل اسکاٹ اپنی ادھیڑ عمر تک ایک معمولی صلاحیت کا انسان سمجھا جاتا تھا۔ اس کی حیثیت سب ایک تیسرے درجہ کے شاعر کی تھی۔ اس کے بعد ایسا ہوا کہ اس کے اوپر قرضوں کا بوجھ لد گیا۔ اس کی شاعری اس کو اتنی آمدنی نہ دے سکی جس سے وہ اپنے قرضوں کی ادائیگی کر سکے۔ بالآخر اس کے حالات انتہائی شدید ہو گئے۔ شدید حالات نے اس کی شخصیت کو آخری حد تک جھنجھوڑ دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وارٹل اسکاٹ کے اندر سے ایک نیا انسان ابھر آیا۔ اس کی ذہنی پرواز نے کام کا ایک نیا میدان تلاش کر لیا۔

اب اس نے نئی نئی کتابیں پڑھیں۔ یہاں تک کہ اس پر کھلا کہ وہ محبت کی تاریخی داستانیں لکھے۔ چنانچہ اس نے محبت کی تاریخی داستانوں کو ناول کے انداز میں قلم بند کرنا شروع کر دیا۔ قرض کی ادائیگی کے جذبے نے اس کو ابھارا کہ وہ اس میدان میں زبردست محنت کرے۔ اس نے کئی سال تک اس راہ میں اپنی ساری طاقت صرف کر دی۔ اس کو اپنی کہانی بازار میں اچھی قیمت میں فروخت کرنی تھی اور یہ اس وقت ممکن تھا جب کہ اس کی کہانیاں اتنی جاندار ہوں کہ قارئین کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکیں۔

چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ وارٹل اسکاٹ کی غیر معمولی محنت اس کی کہانیوں کی مقبولیت کی ضامن بن گئی۔ اس کی چھپی ہوئی کہانیاں اتنی زیادہ فروخت ہوئیں کہ اس کا سارا قرض ادا ہو گیا۔ وارٹل اسکاٹ پر اگر یہ آفت نہ آتی تو اس کے اندر وہ زبردست محرک پیدا نہیں ہو سکتا تھا جس نے اس سے وہ کہانیاں لکھوائیں جس نے اس کو انگریزی ادب میں غیر معمولی مقام دے دیا۔ اس کے بعد وارٹل اسکاٹ کو "سر" کے خطاب سے نوازا گیا۔ وارٹل اسکاٹ کے لیے قرض کا مسئلہ انتہائی جاں گداز مسئلہ تھا۔ لیکن اگر یہ جاں گداز مسئلہ نہ ہوتا تو وارٹل اسکاٹ کبھی "سر وارٹل اسکاٹ" نہ بنتا۔

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مسلسل محنت کی جگہ ہے۔

پڑھیے
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

بامقصد انسان کی توجہ منزل پر رہتی ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

محفوظ رہنا مزید عمل کا اشارہ ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

اپنے کردار کی تعمیر خود کیجیے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی تاج و تخت میں فقیری اور اللہ کی سچی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.