نیکی کا پھل
ایک شخص نے خواب میں میدان محشر دیکھا کہ زمین تانبے کی طرح تپ رہی ہے نفسا نفسی کا عالم ہے لوگ چیں چیں مار رہے ہیں، گرمی سے دماغ کھول رہے ہیں، ہر کوئی پریشان ہے، مگر ایک شخص جنتی لباس پہنے سائے میں بیٹھا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے اس سے پوچھا کہ آج کون سی نیکی تیرے کام آئی ہے؟
اس نے جواب دیا میرے گھر کے دروازے پر انگور کی بیل تھی جس کے سائے میں ایک بزرگ نے آرام کیا تھا اور پھر خوش ہو کر میرے لیے دعا کی تھی کہ یا اللہ! تو اس پر رحم کر، کیونکہ اس نے ایک لمحہ میرے لیے آرام کا انتظام کیا ہے۔ عادل بادشاہ جو پورے ملک کے انسانوں کو آرام پہنچاتا ہے قیامت والے دن اس پر اللہ تعالیٰ کتنا مہربان ہوگا؟
سبق
انسان کی کسی غیر ارادی طور پر کی ہوئی نیکی سے بھی اگر کوئی اللہ کا بندہ مستفید ہو جائے تو وہ نیکی اس کی نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ حاکم وقت اگر خدمت خلق کا جذبہ رکھتا ہو تو اپنی حکومت کے ذریعے اس طرح کی بہت ساری نیکیاں کما سکتا ہے۔ اس لیے حدیث میں فرمایا گیا کہ: قیامت کے دن جب ہر کوئی پریشانی میں ہوگا تو عادل بادشاہ اس وقت اللہ کے عرش کے سائے میں آرام سے بیٹھا ہو گا۔

