Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

اگر حادثات کی اس دنیا میں اپنی زندگی کو بچانے میں کامیاب ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے منصوبے کے مطابق آپ کو کچھ اور کرنا ہے جو ابھی آپ نے نہیں کیا

کچھ اور کرنا ہے

اٹھارویں صدی میں جن انگریزوں کی سر فروشی نے ہندوستان کو برطانیہ کی نو آبادی بنایا ان میں لارڈ رابرٹ کلائیو (۱۷۲۵-۱۷۷۴) کا نام سر فہرست ہے۔ ۱۷۴۳ء میں جبکہ اس کی عمر ۱۸ سال تھی، وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک کلرک کی حیثیت سے مدراس آیا۔ اس وقت اس کی تنخواہ صرف پانچ پونڈ سالانہ تھی۔ یہ رقم اس کے خرچ کے لیے بہت ناکافی تھی۔ چنانچہ وہ قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبار ہتا اور مایوسانہ جھگڑالہات کے تحت اپنے ساتھیوں اور افسروں سے لڑتا جھگڑا کرتا۔

اس کے بعد ایک حادثہ ہوا جس نے اس کی زندگی کے رخ کو بدل دیا۔ اس نے اپنی ناکام زندگی کو ختم کرنے کے لیے ایک روز بھرا ہوا پستول لیا اور اپنے سر کے اوپر رکھ کر اس کی بلی دبادی۔ مگر اس کو سخت حیرت ہوئی جب اس نے دیکھا کہ اس کا پستول نہیں چلا ہے۔ اس نے پستول کھول کر دیکھا تو دو گولیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اپنے ارادہ کی حد تک اپنے کو بالکل اپنے ارادے کو پورا کر لینے کے باوجود وہ بدستور زندہ حالت میں موجود تھا۔

یہ بڑا عجیب واقعہ تھا۔ رابرٹ کلائیو اس کو دیکھ کر چلایا اٹھا: خدا نے اس کام کے لیے محفوظ رکھا ہے۔ اب اس نے کلرکی چھوڑ دی اور انگریزی فوج میں بھرتی ہو گیا۔ اس زمانہ میں انگریزی اور فرانسیسی دونوں ایک وقت ہندوستان میں اپنا قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ میں رابرٹ کلائیو نے غیر معمولی صلاحیت اور بہادری کا ثبوت دیا۔ اس کے بعد اس نے ترقی کی اور اس کو انگریزی فوج میں کمانڈر انچیف کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ جس کلائیو نے اپنے ہاتھ سے خود اپنے اوپر پستول چلایا تھا، اس کو اس کے بعد یہ مقام ملا کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس کو ہندوستان کے اولین فاتح کی حیثیت سے لکھا جائے۔

ہم میں سے ہر شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا ہے کہ وہ کسی شدید خطرہ پڑنے میں باوجود معجزاتی طور پر اس سے بچ جاتا ہے۔ تاہم بہت کم لوگ جو رابرٹ کلائیو کی طرح اس سے سبق لیتے ہوں۔ جو اس طرح کے واقعات میں قدرت کا یہ اشارہ پڑھ لیتے ہوں کہ ابھی تمہارا وقت نہیں آیا، ابھی دنیا میں تم کو اپنے حصہ کا کام کرنا باقی ہے۔

ہر آدمی کو دنیا میں کام کرنے کی ایک مدت اور کچھ مواقع دیے گئے ہیں۔ یہ مدت اس سے اس وقت تک نہیں چھنتی جب تک خدا کا لکھا پورانہ ہو جائے۔ اگر رات کے بعد خدا آپ کے اوپر صبح طلوع کرے تو سمجھ لیجیے کہ خدا کے عمل کے ابھی کچھ دن باقی ہیں۔ اگر آپ حادثات کی اس دنیا میں اپنی زندگی کو بچانے میں کامیاب ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے منصوبے کے مطابق آپ کو کچھ اور کرنا ہے جو ابھی آپ نے نہیں کیا

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مسلسل محنت کی جگہ ہے۔

پڑھیے
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

بامقصد انسان کی توجہ منزل پر رہتی ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
نا موافق حالات

نا موافق حالات

کٹھن حالات نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

اپنے کردار کی تعمیر خود کیجیے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی تاج و تخت میں فقیری اور اللہ کی سچی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.