Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
Home
Cardinal Virtues
Spiritual Virtues
Raz e Hayat50+ Book InfographicsMotivational Videos
Centre for Moral Nexus Logo
Nexus- 10
با مقصد زندگی

با مقصد زندگی

جس آدمی نے اپنی زندگی کا ایک مقصد بنا رکھا ہو، اس کی ساری توجہ اپنے مقصد پر لگی رہتی ہے۔

با مقصد زندگی

ایکسپریس ٹرین پوری رفتار سے اپنی منزل کی طرف بھاگتی چلی جا رہی ہے۔ راستہ میں دونوں طرف سبزہ زار کھیتوں اور مڑتے ہوئے نالوں اور ندیوں کا ایک مسلسل منظر اپنی طرف کھینچتا ہے۔ مگر تیز دوڑتی ہوئی ٹرین کو ان خوش نما مناظر سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پستی اور بلندی، خشکی اور پانی اس کی رفتار میں کوئی فرق پیدا نہیں کرتے۔ راستہ میں چھوٹے چھوٹے اسٹیشن آتے ہیں مگر وہ ان کو چھوڑتی ہوئی اس طرح بھاگتی چلی جاتی ہے گویا اسے کہیں ٹھهرنا نہیں ہے۔

بامقصد زندگی کا معاملہ بھی کچھ اسی قسم کا ہے۔ جس آدمی نے اپنی زندگی کا ایک مقصد بنا رکھا ہو، اس کی ساری توجہ اپنے مقصد پر لگی رہتی ہے، ادھر ادھر کے مسائل میں وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔

بامقصد زندگی گزارنے والا آدمی ایک ایسے مسافر کی طرح ہوتا ہے جو اپنا ایک ایک لمحہ اپنی منزل کی طرف بڑھنے میں لگا دیتا ہے۔ دنیا کے خوش نما مناظر ایسے مسافر کو لبھانے کے لیے سامنے آتے ہیں، مگر وہ ان سے آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ اسے اپنی منزل کی طرف بڑھنا ہے اور آرام کرنے کی ترغیب اسے نہیں روک سکتی۔ دوسری چیزوں کے تقاضے اس کا راستہ روکتے ہیں مگر وہ ہر ایک سے دامن بچاتا ہوا بڑھتا چلا جاتا ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز اس سے ٹکراتے ہیں مگر اس کے باوجود اس کے عزم اور اس کی رفتار میں کوئی فرق نہیں آتا۔

بامقصد آدمی کی زندگی ایک بھٹکے ہوئے آدمی کی مانند نہیں ہوتی جو سمت سفر متعین نہ ہونے کی وجہ سے کبھی ایک طرف چلنے لگتا ہے اور کبھی دوسری طرف۔ بلکہ اس کے ذہن میں راستہ اور منزل کا واضح شعور ہوتا ہے اس کے سامنے ایک متعین نشانہ ہوتا ہے۔ ایسا آدمی کیسے کہیں رک سکتا ہے۔ کیسے وہ دوسری چیزوں میں الجھ کر اپنا وقت ضائع کرنے کو پسند کر سکتا ہے۔ اس کو تو ہر طرف سے اپنی توجہ ہٹا کر ایک متعین رخ پر بڑھنا ہے اور بڑھتے رہنا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مقصد کو پائے، یہاں تک کہ وہ اپنی منزل پر پہنچ جائے۔

زندگی کو با معنی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی کے سامنے ایک واضح نشانہ ہو۔ جس کی صداقت پر اس کا دل مطمئن ہو جس کے سلسلے میں اس کا ضمیر پوری طرح اس کا ساتھ دے رہا ہو، جو اس کی رگوں میں خون کی طرح اترا ہوا ہو۔ یہی مقصد انسان کو جانوروں سے الگ کرتا ہے۔ اگر یہی نہ ہو تو انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔ اور جس آدمی کے اندر مقصدیت آ جائے اس کی زندگی ایک نئی زندگی بن جائے گی۔ وہ چھوٹی چھوٹی غیر متعلق باتوں میں الجھنے کے بجائے اپنی منزل پر نظر رکھے گا۔ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے مقررہ نشانہ پر چلتا رہے گا یہاں تک کہ منزل پر پہنچ جائے گا۔

(مولانا وحید الدین خاں، راز حیات، ص 11)

Your browser does not support the audio element.

Explore More

چوٹی کے لوگ

چوٹی کے لوگ

زندہ چیز ٹوٹنے کے بعد مزید جاندار ہو جاتی ہے۔

پڑھیے
آغاز میں

آغاز میں

دنیا عمل اور مسلسل محنت کی جگہ ہے۔

پڑھیے
تعمیر کی فتح

تعمیر کی فتح

تعمیری جدوجہد ہی اصل کامیابی ہے۔

پڑھیے
خواب میں

خواب میں

خواب گہری ذہنی لگن کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

پڑھیے
رواجی ذہن

رواجی ذہن

مکمل یکسوئی سے انسان راز پا لیتا ہے۔

پڑھیے
سنبھل کر چلیے

سنبھل کر چلیے

بامقصد انسان ہمیشہ آگے دیکھتا ہے۔

پڑھیے
مقصدیت

مقصدیت

مقصد انسان کی چھپی قوتیں جگا دیتا ہے۔

پڑھیے
نا موافق حالات

نا موافق حالات

کٹھن حالات نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔

پڑھیے
ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنے کے بعد

ٹوٹنا دراصل نئی زندگی کا آغاز ہے۔

پڑھیے
قدرت کا نظام

قدرت کا نظام

قدرت نے پھول اور کانٹے ساتھ بنائے ہیں۔

پڑھیے
شہد کا سبق

شہد کا سبق

منصوبہ بندی کے ساتھ محنت ہی کامیابی ہے۔

پڑھیے
سڑک کا سبق

سڑک کا سبق

مصروف شاہراہ پر احتیاط لازمی ہے۔

پڑھیے
کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

محفوظ رہنا مزید عمل کا اشارہ ہے۔

پڑھیے
قدرت کا سبق

قدرت کا سبق

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پڑھیے
درخت

درخت

مضبوط درخت وہی ہے جس کی جڑیں گہری ہوں۔

پڑھیے
پانے سے پہلے

پانے سے پہلے

کچھ پانے کے لیے پہلے دینا پڑتا ہے۔

پڑھیے
تعمیرِ خویش

تعمیرِ خویش

اپنے کردار کی تعمیر خود کیجیے۔

پڑھیے
اعتبار پیدا کیجیے

اعتبار پیدا کیجیے

سب سے بڑی دولت سچا اعتبار ہے۔

پڑھیے
آسان حل

آسان حل

حکمت سے ہر الجھن کا حل نکلتا ہے۔

پڑھیے
اور تالا کھل گیا

اور تالا کھل گیا

مسلسل کوشش سے بند تالے کھلتے ہیں۔

پڑھیے
امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

امکان کبھی ختم نہیں ہوتا

ایک دروازہ بند ہو تو دوسرا کھلتا ہے۔

پڑھیے
قدرت کا قانون

قدرت کا قانون

ہر کامیابی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔

پڑھیے
استحکام

استحکام

پائیدار کام کے لیے بنیاد ضروری ہے۔

پڑھیے
بارش کا قطرہ

بارش کا قطرہ

عاجزی انسان کو بلندی بخشتی ہے۔

پڑھیے
نیکی کا پھل

نیکی کا پھل

خلوص کی چھوٹی نیکی بھی نجات ہے۔

پڑھیے
قدر نعمت و عافیت

قدر نعمت و عافیت

ایک بادشاہ ایک عجم غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا۔

پڑھیے
ظالم حاکم

ظالم حاکم

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک کے بادشاہ نے یہ حکم جاری کیا۔

پڑھیے
نمازی غلام

نمازی غلام

عبادت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق اور کرم سے ممکن ہوتی ہے۔

پڑھیے
مور کے پر

مور کے پر

ہنر، صلاحیت اور اختیار صرف انہی لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہوں۔

پڑھیے
علم کا درخت

علم کا درخت

علم ہی انسان کی حقیقی اور دائمی زندگی ہے جو اسے زوال سے بچاتی ہے۔

پڑھیے
غیبی ندا

غیبی ندا

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے بجائے شیر کی طرح محنت و ہمت سے کام لینا چاہیے۔

پڑھیے
گم شدہ اونٹ

گم شدہ اونٹ

دنیاوی تاج و تخت میں فقیری اور اللہ کی سچی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی۔

پڑھیے
باتیں ہی باتیں

باتیں ہی باتیں

انسان کبھی بھی دنیا کے تمام لوگوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، درست فیصلے خود کیجیے۔

پڑھیے
بندے کا اختیار

بندے کا اختیار

انسان اپنے اعمال میں خود بااختیار اور اپنے اچھے برے کا خود ذمہ دار ہے۔

پڑھیے
اللہ میرا محافظ ہے

اللہ میرا محافظ ہے

اللہ کی حفاظت پر کامل یقین رکھنا چاہیے، مگر خود کو ہلاکت میں ڈالنا نادانی ہے۔

پڑھیے
ایک ہاتھی

ایک ہاتھی

باہمی اختلافات جہالت اور نامکمل معلومات سے ہوتے ہیں، علم کی روشنی میں تعصب ختم ہوتا ہے۔

پڑھیے
Centre for Moral Nexus LogoGIFT University

Ethical Growth Together

FacebookInstagramLinkedInTwitterWhatsApp
@GIFTUNIV

Programs

  • Nexus-10
  • Mawaan Changian (MCD)
  • Khawand Changay (KCD)
  • Art of Life (AoL)
  • Emaandar Tajir (ETP)

Quick Links

  • About Us
  • Contact Us
  • Gallery

Contact Us

  • LocationGF-04, Department of Islamic Studies, GIFT University
  • Phone+92 302 8647249
  • Alternate Phone+92 (55) 3416900-3
  • Websitewww.gift.edu.pk

Copyright © 2026, GIFT University. All rights reserved.

Cookies Policy|Privacy Policy|Terms of Use|

DISCLAIMER: Trademarks and logos of other companies featured on this site are the property of their respective owners.